چین میں آبادی میں اضافے کے لیے نیا چائلڈ کیئر سبسڈی نظام متعارف

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) چین نے آبادی میں متوازن اضافے اور بچوں کی پرورش میں معاونت کے لیے رواں سال سے قومی چائلڈ کیئر سبسڈی نظام متعارف کروا دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اس اسکیم کے تحت ہر بچے (پہلا، دوسرا یا تیسرا) کے لیے تین سال کی عمر تک سالانہ 3,600 یوان (تقریباً 507 امریکی ڈالر) دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اب تک 80 فیصد سے زائد اہل خاندان رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں۔

انکم ٹیکس میں بچوں کی پرورش اور تعلیم کے لیے ماہانہ کٹوتی کو 1,000 سے بڑھا کر 2,000 یوان کر دیا گیا ہے۔ تمام صوبوں میں معاون تولیدی ٹیکنالوجی، مفت پری اسکول تعلیم، رہائشی سہولتیں، اور زچگی و والدین کی چھٹیوں میں بھی توسیع کی گئی ہے۔ طبی معائنہ اور حمل کے خطرے کی اسکریننگ جیسے اقدامات سے زچہ و بچہ کی صحت کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔