فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈسٹیشنز پرفوری نوعیت کی ضروری مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضانے بتایاکہ13ستمبر کو صبح سات سے دن گیارہ بجے تک132کے وی اولڈتھرمل گرڈسٹیشن کے سعیدکالونی،جوبلی،عبداللہ پور فیڈر220کے وی جڑانوالہ روڈ گرڈسٹیشن کے جیل روڈ،خیابان کالونی،سکارپ کالونی،غوثیہ روڈ،کے ٹی ایم ون،فرٹیلائزر فیڈر132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے ڈی ایچ کیو،سول لائن،حق باہو،طارق آباد فیڈر132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے واسا ٹو،ڈھولن وال،جیون شاہ،طاہر رفیق ٹیکسٹائل،سرفراز ٹیکسٹائل،طیب ٹیکسٹائل مل،احمد انٹر پرائزز،اریان ٹیکسٹائل،کشمیر ووڈ،عبداللہ فائبر،الرحمان،فاسٹ نیشنل یونیورسٹی،نیو بیراں والا،سلمان ٹریڈرز،المرتضیٰ فیڈرصبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک132کے وی تاندلیانوالہ گرڈسٹیشن کے کٹاریاں،جھامرہ،سٹی تاندلیانوالہ،ماہی،طیبہ ٹاؤن،بیسٹ چپ بورڈ،پنڈی،بہلک،جنگل سرکار،رضا آباد،رحمے شاہ،عالم شاہ فیڈر132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے فیصل ہسپتال فیڈرصبح چھ سے دن دس بجے تک132کے وی جھنگ روڈ گرڈسٹیشن کے سدھار،ائیر ایونیو،جناح،گردانہ فیڈر132کے وی ٹھیکری والا گرڈسٹیشن کے بھولا پیر فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔