ڈپٹی کمشنر بھکر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چاہ چمنی میں سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا

جمعرات 11 ستمبر 2025 16:13

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چاہ چمنی میں سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں سکول پرنسپل اوراساتذہ کرام بھی شریک تھے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیےحکومت پنجاب ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہوگی جس سے طالبات پرسکون اور بہتر ماحول میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گی۔

انہوں نےکہا کہ روشن کلاس رومز اور دیگر سہولیات طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی اور یہ اقدام حکومتی عزم کی عملی مثال ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ فروغ تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سکول میں صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا بطورخاص خیال رکھا جائےتاکہ بچیوں کے لیے بہتر تعلیمی فضا فراہم کی جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :