برطانوی نژاد طلباء کے وفد کا پنجاب اسمبلی کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)برطانوی نژاد طلباء کے وفد نے پنجاب اسمبلی کا مطالعاتی دورہ کیا جہاں وفد نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے دروازے ہمیشہ طلباء کے لیے کھلے ہیں تاکہ وہ پارلیمانی عمل کا براہِ راست مشاہدہ کر سکیں۔ وفد نے پنجاب اسمبلی کے ایوان، مختلف شعبہ جات اور لائبریری کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر میڈیا پنجاب اسمبلی راؤ ماجدعلی نے وفد کو قانون سازی کے طریقہ کار اور پارلیمانی روایات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ طلباء نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارکردگی اور قانون سازی کے طریقہ کار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔