Live Updates

cاٹک، مہنگائی کا طوفان، عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم

۷ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، اٹک شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا

جمعرات 11 ستمبر 2025 19:40

ً اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء) مہنگائی کا طوفان، عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، اٹک شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں پر قابو پانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا گیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ، دہی، گوشت، چکن، پیاز، ٹماٹر، چاول اور آٹا سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء من مانی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں، ریٹ لسٹیں یا تو موجود ہی نہیں یا پھر ان پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا،عوامی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ آٹا جو پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے، اب مزید مہنگا کر دیا گیا ہے، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں، ایک شہری نے بتایا کہ ''ٹماٹر اور پیاز غریب کے لیے خواب بن چکے ہیں جبکہ گوشت عام آدمی کی دسترس سے بالکل باہر ہو گیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی وعدے اور دعوے صرف زبانی جمع خرچ ثابت ہو رہے ہیں، بازار میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نظر نہیں آتا، جس کا فائدہ اٹھا کر دکاندار اپنی من پسند قیمتیں وصول کر رہے ہیں،عوامی نمائندوں اور سماجی تنظیموں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ اٹک سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عام شہری کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات