:منشیات کیسز،راولپنڈی کی سیشن عدالتوں نے 2 ملزمان کومجموعی طور پر 18 سال قید اور 1 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی

جمعرات 11 ستمبر 2025 19:40

? راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء) راولپنڈی کی سیشن عدالتوں نے منشیات کے الگ الگ مقدمات میں نامزد 2 ملزمان کو الزام ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 18 سال قید اور 1 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی تھانہ بنی پولیس نے رمیز نامی ملزم کے خلاف گزشتہ سال نومبر میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر 1 کلو 250 گرام چرس برآمدگی کا الزام تھا جبکہ تھانہ صدر واہ پولیس نے گزشتہ سال اگست میں واجد علی کو 1 کلو 800 گرام چرس برآمدگی کے الزام میں گرفتار کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر متعلقہ عدالتوں نے دونوں ملزمان کو 9/9 سال قید اور 80 ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنادی۔