لله* قوم کو ترقی کیلئے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے‘پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ
ہمیں متحد ہو کر قائد اعظمؒ کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے،وی سی ویمن یونیورسٹی کا سیمینار سے خطاب
جمعرات 11 ستمبر 2025
19:40
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء) وائس چانسلر دی وویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ 20 ویں صدی کے عظیم قائدین میں شامل ہیں ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کی ضرورت ہے قائد اعظمؒ وہ عظیم رہنما ہیں جنہوں نے براعظم ایشیاکا جغرافیہ بدلا اور ہمیں پاکستان عطا کیا قائد اعظمؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن دیا ہمیں متحد ہو کر قائد اعظمؒ کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے قوم کو ترقی کیلئے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور نظریہ پاکستان فورم ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان کے اشتراک سے بانیِ پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے 77 ویں یوم وفات کے موقع پر سیمینار ہال گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان میں منعقدہ خصوصی سیمینار قائد اعظمؒ زندہ باد کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ممتاز ماہر تعلیم و پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسرور سبطین نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں ایگزیکٹو ممبر وومن چیمبر آف کامرس ملتان مسز طاہرہ نجم، سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری،ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین، سماجی رہنما محمد اشرف قریشی اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ دو قومی نظریہ ہی قیام پاکستان کا پیش خیمہ تھا پاکستان قائد اعظم کے تصور کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہے، قائد اعظم کا فرمان سچ ثابت ہوا کہ انتہا پسند ہندو مسلمان اقلیت کو عزت و احترام سے نہیں رہنے دیں گے آج وہاں لوگوں کی زندگی اجیرن ہے پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے ہندوؤں کی مکارانہ اور انگریزوں کی جارہانہ چالوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے ہمارے لیے الگ وطن پاکستان حاصل کیا فرمودات قائداعظمؒ ترقی پاکستان کا زینہ ہے ہم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اصول اپنا کر پاکستان کو ترقی یافتہ اور مستحکم بنا سکتے ہیں نوجوان پاکستان کا مستقبل اور امید کی کرن ہیں انہوں نے ہی پاکستان کے اندھیرے دور کرنے ہیں اور روشنی پھیلانی ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسرور سبطین نے کہا کہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آنے کے لیے جدید تعلیم کو عام کرنا ہوگا اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا قائداعظمؒ کے فرمودات اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ہمیں چاہیے کہ قائداعظمؒ کے افکار پر چلتے ہوئے پاکستان کو حقیقی معائنوں میں علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنائیں بد قسمتی سے پاکستان کو قائداعظم جیسا لیڈر ان کے بعد نہیں ملا مگر آج ہمیں کسی ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو قائد اعظمؒ کا ویژن لے کر آگے چلے۔
(جاری ہے)
مسز طاہرہ نجم اور بابو نفیس احمد انصاری نے کہا کہ قائد اعظمؒ اس صدی کے عظیم لیڈر ہیں وہ بات کے پکے اور قول کے سچے تھے اور انہوں نے کبھی اپنی بات واپس نہیں لی قائداعظمؒ وہ شخصیت تھے جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے دنیا کا نقشہ بدل دیا اس موقع میزبان نعیم اقبال نعیم صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو چاہئے کہ قائداعظمؒ کو اپنا رول ماڈل بنائیں ان کی تعلیمات اور فرمودات کو اپناتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہوں قائداعظمؒ ایک سچے اور کھرے لیڈر تھے جنہوں نے ہمیں اس آزاد مملکت کا تحفہ دیا کیا وجہ ہے کہ پاکستان کے بعد آزاد ہونے والی ریاستیں آج دنیا کی کامیاب معاشی اور معاشرتی طاقتیں ہیں ہمیں دیانتدار قیادت کو آگے لانے کے ساتھ ساتھ خود بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین،سماجی رہنما رشید عباس خان، محمد اشرف قریشی، مختار سومرو،پروفیسر علی حسن، پروفیسر رابعہ ناصرہ، ڈاکٹر نازیہ کلثوم اور عرفان محمود نے کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم پر عبور حاصل کیے بغیر ترقی نہیں کرسکتی افسوس ہمارے ہاں تعلیم پر ہی توجہ نہیں دی جارہی ہے قائد اعظمؒ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ہمیں وطن عزیز پاکستان حاصل کرکے دیا اب ہم پر زمہ داری ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریںاس موقع پر کالج کے طلبہ و طالبات عبد المنیب، مسکان اعظم، سعدیہ عرفان، رضا مہدی، احمد محمود نے تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے بانی پاکستان قائد اعظمؒ محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر انہیں اور دیگر طلبائکو انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا علاوہ ازیں ممتاز شخصیات می تحائف تقسیم کیے گے۔