ٓوزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی واسا ہیڈکوارٹر میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت

)ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور تمام واسا کے ایم ڈیز نے موجود صورتحال اور مون سون بارشوں بارے تفصیلی بریفنگ دی، ۱گجرات میں اربوں روپے لگانے والوں سے واسا سسٹم کی ناکامی بارے ضرور پوچھنا چاہیے، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے واسا ہیڈکوارٹر میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور تمام واسا کے ایم ڈیز نے موجود صورتحال اور مون سون بارشوں بارے تفصیلی بریفنگ دی، گجرات اور سیالکوٹ میں پانی کے بہاؤ ،نکاسی اور دیگر اقدامات بارے بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا،غیر متوقع بارش، خستہ حال اور بوسیدہ لائنوں کے باعث نکاسی بروقت ممکن نہ ہوسکی،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ گجرات میں اربوں روپے لگانے والوں سے واسا سسٹم کی ناکامی بارے ضرور پوچھنا چاہیے، پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈی سلٹنگ مہم کا بھرپور آغاز کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 6 اضلاع کی مشینری اور عملے نے نکاسی آب کو ممکن بنایا گیا ، بلال یایسن نے واضح کیا کہ گجرات میں بند ٹوٹنے سے شہری علاقوں میں داخل ہونیوالے پانی کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے گئے، مون سون سیزن گزرتے ہی سیور لائنوں کی تبدیلی سمیت ترقیاتی کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی،وزیر ہاؤسنگ نے نااہلی اور غفلت کے مرتکب افسران اور کنٹریکٹرز کیخلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا ہے۔