Live Updates

{مرکزی مسلم لیگ کی ایمبولینس حادثے کا شکار،لاہور کا کارکن شہید

ٌ سیلاب متاثرین کیلئے ادویات بھیجی گئی تھی،ایمبولینس کو حادثہ پیش آیا، شفیق الرحمان وڑائچ

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:05

ا*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء) جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کیلئے جاتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کی ایمبولینس حادثے کا شکار ہو گئی، مرکزی مسلم لیگ کا رضاکار شہید ہو گا، چیئرمین خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ شفیق الرحمان وڑائچ موقع پر پہنچے ۔

(جاری ہے)

مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار ایمبولینس میں ادویات کے ہمراہ جلال پور پیرا والا جا رہے تھے کہ موٹروے پر ایمبولینس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ صداقت فرحان موقع پر شہید ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ موقع پر پہنچے اور رضاکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، انہوں نے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری قاری یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک، انجینئر حارث ڈار و دیگر نے بھی رضاکار کی شہادت پر لواحقین کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :