مہمند ماحولیاتی و آبی آلودگی کا سدباب ،ورسک روڈ سے 235ماربل فیکٹریوں کو ماربل سٹی اکنامک زون منتقل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:40

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) ضلع مہمند ماحولیاتی اور آبی آلودگی کا سدباب ورسک روڈ سے 235 ماربل فیکٹریوں کو مہمند ماربل سٹی اکنامک زون منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چیف سکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے قبائلی ضلع مہمند میں قائم مہمند ماربل سٹی اکنامک زون کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند یاسر حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز شاہ زیب، اسسٹنٹ کمشنر یکہ غونڈ اویس خان، اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم عائشہ طاہر اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے مہمند ماربل سٹی اکنامک زون کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پہلے سے فعال مختلف فیکٹریوں اور کارخانوں کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو منیجرخیبرپختونخوا اکنامک زون نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ350 ایکڑ رقبے پر محیط مہمند ماربل سٹی اکنامک زون کے لیے 50 میگا واٹ گرڈ اسٹیشن سے 24 گھنٹے بجلی مہیا کی جا رہی ہے ورسک روڈ پر قائم 235 ماربل فیکٹریوں کے لیے تمام 235 پلاٹ مختص کر دئے گئے ہیں اور سو فیکٹری مالکان نے پلاٹس خریداری کے لیے ادائیگیاں بھی کردی ہے جبکہ دیگر 135 پلاٹس کی فروخت کے لیے بھی مالکان سے رابطے میں ہیں ان کو بھی جلد پلاٹس حوالے کر دئے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ موزوں مقام اور دستیاب سہولیات کی پیش نظر مہمند ماربل سٹی کو اکنامک زون میں توسیع دی گئی ہے اور اب تک ماربل فیکٹریوں کے ساتھ ساتھ گھی، اسٹیل اور مصنوعات کے 24 یونٹس فعال ہیں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے احکامات جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم کو ورسک روڈ پر نء ماربل فیکٹریوں کیلئے این او سیز پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ورسک روڈ سے تمام ماربل فیکٹریوں کو مہمند ماربل سٹی اکنامک زون منتقلی کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :