بلوچستان پولیس کے ایڈیشنل آئی جی سعیدو زیر نے صوبے میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)بلوچستان پولیس کے ایڈیشنل آئی جی سعیدو زیر نے جونیئر افسر کو آئی جی پولیس تعینات کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔

(جاری ہے)

زرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی ایڈمن نے نئے آئی جی بلوچستان محمد طاہر کی تعیناتی کے بعد اپنے سے تین بیج جونیئر افسر کے ماتحت کام کرنے سے معذرت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

سعید وزیر نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ بلوچستان کے نئے آئی جی میرے لئے محترم اور ہمارا بہترین ورکنگ ریلیشن رہا ہے ،نوکری کے کوئی طریقے ہوتے ہیں میں 23کامن کاہوں جبکہ نئے آئی جی محمد طاہر مجھ سے جونئیر 26کامن کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری نئی تعیناتی تک آپ مجھے رخصت پر تصور کریں۔

متعلقہ عنوان :