نوشہرہ ،نوجوان بیٹے کو پولیس نے گرفتارکرکے لاپتہ کردیا ،بیٹے کو کوئی بھی نقصان پہنچا ذمہ دار نوشہرہ پولیس ہوگی،والدین کی پریس کانفرنس

جمعرات 11 ستمبر 2025 21:55

۶نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)نوشہرہ دن دیہاڑے نوجوان بیٹے کو پولیس نے گرفتارکرکے لاپتہ کردیا ہے۔بیٹے کو کوئی بھی نقصان پہنچا ذمہ دار نوشہرہ پولیس ہوگئی۔بعدالت عبدالماجد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IIنوشہرہ میں بیٹے گل منیر کی بازیابی کے لییU/C 491کی درخواست بھی جمع کروائی ہے۔ میرے بیٹے پر نہ کوئی ایف آئی آر درج ہے اور نہ کریمنل ریکارڑ ہے بلکہ صاف ستھرا سیدھا سادہ دیہاتی نوجوان ہے۔

قانون کے محافظوں نے غائب کر دیا ہے تو انصاف کس سے مانگیں۔ بیٹا قانون کے محافظوں نے غائب کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار نوشہرہ پیرسباق کے رہایشی معتبر خان اور زوجہ معتبر خان نے نوشہرہ پرس کلب میں پرس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پولیس کے ہاتھوں لاپتہ کئے جانے والے گل منیر کے والدہ اور ولد معتبر خان نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ہمیشہ قانون کا احترام کیا۔ نوشہرہ کینٹ پولیس نے گزشتہ روز ناکے پر میرے بیٹوں کو روکا اور میرے ایک بیٹے کو موٹر سائیکل سے اتار کر تھانے لے جاکر غائب کر دیا ہے۔ رات بھی گزری لیکن میرے بیٹے کو پولیس نے نہیں چھوڑا۔ ایک رات بیٹا گھر نہ آئے تو ایک ماں کے دل پر ماں کے جگر پر مصیبتوں کے کتنے پہاڑ گرے ہوں گے۔ پولیس حکام کی بھی اپنی مائیں ہیں ان سے اپنے لخت جگر کے جیتے جی غائب کر دینے کے لمحات کے دکھ کے درد کی کیفیت معلوم کرے۔

ایس ایچ او نوشہرہ کینٹ اور ڈی ایس پی میرے بیٹے کے غائب کرنے کے زمہ دار ہیں۔ حوالات سے رہا ہونے پر والے گاؤں پیر سباق کے ایک رہائشی نے ہمیں آکر بتایا کہ آپ کے بیٹے کو آج رات پولیس قتل کرے گی۔ ہم نے عدالت میں بھی حبس بے جا کا کیس دائر کر دیا ہے اور بیلف نے تھانوی میں چیک کیا لیکن مغوی برآمد نہ ہوسکا۔ اللہ کے واسطے میرے بیٹے کو پولیس کے چنگل سے بازیاب کرایا جاسکی

متعلقہ عنوان :