فیصل آباد چالاک ملزمان کا روبار کا جھانسہ دیکر 5شہریوں کیساتھ دو کروڑ کا فراڈ، پولیس مصروف تفتیش

جمعہ 12 ستمبر 2025 11:31

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)فیصل آباد میں چالاک ملزمان کا روبار کا جھانسہ دیکر 5شہریوں کیساتھ دو کروڑ کا فراڈ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی تاجر صدام نے سول لائن پولیس کو بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم منور نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 85لاکھ کی رقم ہتھیا لی غلہ منڈی کے تاجر طیب کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم ندیم نے 40لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلاکھرڑیانوالہ کے علاقہ 229 رب کے شفقت نے بتایا کہ ملزم ظفر اقبال نے کاروبار کیلئے ساڑھے 36لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ چباں کے عدنان الیاس سے ملزم حماد نے 10لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔