سرگودھا میں نمازجمعہ کے اجتماعات کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

جمعہ 12 ستمبر 2025 11:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)سرگودھا میں نمازجمعہ کے اجتماعات کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور اہم مقامات پرپانچ سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمین کو تعینات کر کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوانوں کو مرکزی مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت پر معمور رکھا گیا اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے جوان الرٹ رہے۔

ڈی پی او محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر نماز جمعہ کے اجتماعات میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیاجہاں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکے استعمال کو یقینی بنایا گیا اس دوران ڈیوٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی پی او محمد صہیب اشرف خود فیلڈ میں رہے۔

متعلقہ عنوان :