Live Updates

متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے تحصیل حضرو سے 10کشتیاں ملتان روانہ

جمعہ 12 ستمبر 2025 12:25

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنراٹک راؤعاطف رضا نےحکومت پنجاب کی ہدایت پر دریائےسندھ میں چلنےوالی کشتیاں قبضےمیں لےکر ملاحوں سمیت سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کشتیوں کی سیلاب میں ڈوبے افراد کےلیے اس وقت سب سےزیادہ ضرورت ہے۔ اٹک خورد سےڈپٹی کمشنر راؤعاطف رضا نے10 سےزائد کشتیاں، بمعہ آپریٹرز ،کنٹینرز پرلوڈ کر کےپولیس کی نگرانی میں روانہ کیں ۔ضلعی انتظامیہ نےاعلان کیاہے کہ آئندہ ہفتےملتان سمیت دیگر سیلابی علاقوں میں خوراک بھی بھجوائی جائے گی تاکہ اپنےبھائیوں کی مدد کی جاسکے۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :