کشتی پر امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے 11 افراد میں کوئی بھی منشیات فروش گینگ کا رکن نہیں تھا ، وینزویلا

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:58

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)وینزویلا کے وزیر داخلہ دیوسدادو کابیلو نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے بحیرہ کیریبین میں کشتی پر امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے 11 افراد میں سے کوئی ایک بھی بدنام زمانہ گینگ "ٹرین ڈی اراگوا کا رکن نہیں تھا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کابیلو نے سرکاری ٹی وی پر کہاکہ امریکی انتظامیہ نے کھلے عام اعتراف کیا کہ 11 افراد کو قتل کیا گیا ہے، ہماری تحقیقات کے مطابق یہ افراد نہ تو ٹرین ڈی اراگوا سے تعلق رکھتے تھے اور نہ ہی منشیات فروش تھے۔ یہ ایک قتل ہے جس میں مہلک طاقت استعمال کی گئی ۔