قطر پر حملے کے بعد امارات کا سخت ردعمل، اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 16:52

ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) متحدہ عرب امارات نے قطر میں حماس رہنماں پر اسرائیلی حملے کے بعد جمعہ کو اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے کان نے رپورٹ کیا کہ اماراتی حکومت نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف یہ قدم اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

مبصرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے قریبی اقتصادی اور دفاعی تعلقات میں تنا کی واضح علامت ہے۔متحدہ عرب امارات نے 2020 میں امریکا کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ ابراہم معاہدے کے تحت تعلقات قائم کیے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قریبی اقتصادی، تجارتی اور دفاعی روابط قائم ہوئے تھے۔