غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، 24 گھنٹے میں مزید 72 فلسطینی شہید

صہیونی فورسز کی کاروائیوں میں شہیدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 718 ہوگئی،رپورٹ

جمعہ 12 ستمبر 2025 16:52

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)غزہ میں اسرائیلی فورسز کی تازہ کاروائیوں میں مزید بہتر فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت جاری ہے،صہیونی فورسز کی کاروائیوں میں اب تک 64 ہزار 718 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 411 فلسطینی قحط کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

غزہ میں اسرائیلی قبضے کیخلاف مزاحمت بھی جاری ہے،جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک کے اندر بم پھینک دیا،حملے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے تھے،جس کی ویڈیو حماس نے جاری کر دی۔

متعلقہ عنوان :