Live Updates

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کپاس کی فصل سے متعلق اجلاس

جمعہ 12 ستمبر 2025 16:39

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کپاس کی فصل سے متعلق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کپاس کی فصل سے متعلق اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کپاس کی پیداوار پر حالیہ بڑے پیمانے پر سیلاب کے اثرات، ممکنہ قلت اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں زرعی تبدیلی کے منصوبے کے تحت پیداوار بڑھانے، کسانوں کو بہتر معاونت اور برآمدات کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پانی کی کمی، موسمیاتی تبدیلی، معیاری بیج، کیڑے مار ادویات اور فرسودہ ٹیکنالوجی جیسے چیلنجز پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ نائب وزیر اعظم نے موسمیاتی سمارٹ زراعت، تحقیق میں سرمایہ کاری اور حکومت، صنعت اور کسانوں کے درمیان مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں وزرائے خوراک، خزانہ و تجارت، منصوبہ بندی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے علاوہ سیکرٹری خوراک، انڈسٹریز اور وفاقی و صوبائی محکموں کے حکام نے شرکت کی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات