جے یو آئی ضلع لاہورکے نائب امیر حافظ اشرف گجر کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

جمعہ 12 ستمبر 2025 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)جمعیت علما اسلام ضلع لاہور کے نائب امیر حافظ محمد اشرف گجر کے بڑے بھائی چوہدری محمد صدیق گجر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،مرحوم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں جے یو آئی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصا ف کے مختلف رہنمائوں، کارکنان، علما کرام اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں سابق وفا قی وزیر خواجہ سعد ر فیق، تحریک انصا ف کے چوہدی علی وڑائچ،جے یو آئی کے رہنماشاہد اسرار صدیقی، مولانا عبدالشکور یوسف،حافظ عبدالودود شاہد ، محمد افضل خان،حافظ بلال درانی، بلال احمد میر، عالمی مجلس تحفظ ختم نبو ت کے مو لانا علیم الد ین شاکر ، پیر ر ضون نفیس، سمیت دیگر علما کرام، کارکنان اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد صدیق گجر مرحوم کو علاقے میں ایک معروف سیاسی و سماجی ان شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ان کے انتقال پر ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔قائدین اور کارکنان نے حافظ اشرف گجر اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کا ہر فرد اس غم میں برابر کا شریک ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔