کپواڑہ، بھارتی فوج کا اہلکار فائرنگ کے حادثاتی واقعے میں زخمی

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:24

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکارفائرنگ کے ایک حادثاتی واقعے میں زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے یہ واقعہ ضلع کے علاقے نوگام میں قائم بھارتی فوج کی ایک آرٹلری بٹالین کے کیمپ میں پیش آیا ۔ زخمی اہلکار کی شناخت سندیپ کمار کے نامی سے ہوئی ہے ۔ فائرنگ کی وجہ سے اسکی ہتھیلی زخمی ہوئی ہے اور اسے بارہمولہ کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔