تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن، درجنوں افراد و مقامات کی چیکنگ

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے اسلام آباد پولیس کے سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 65 افراد، 40 گھروں، 40 دکانوں، 6 گاڑیوں اور 17 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ آپریشن انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر عمل میں لایا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر میں سکیورٹی کو مزید مثر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں جاری رہیں گے اور اسلام آباد پولیس قبضہ مافیا، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کر رہی ہے۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار-15" پر فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔