Live Updates

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ،حیدرآباد کے محمد سلیمان نے ڈبل سنچری بنالی

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:25

چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے روز رحیم یارخان میں حیدرآباد کے محمد سلیمان نے کوئٹہ کے خلاف شاندار ڈبل سنچری بنا ڈالی، انہوںنے 36 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سی273 رنز سکور کیے۔جواد علی بھٹی نے 72 رنز بنائے دونوں کے درمیان آٹھویں وکٹ کی 230 رنز کی شراکت ہوئی ۔

محمد ابراہیم نے 117رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں ۔کوئٹہ کی پہلی اننگز میں جواد علی بھٹی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور عبدالواحد بنگلزئی نے نصف سنچری کی ۔کراچی میں کراچی بلوز اور ڈیرہ مراد جمالی کے میچ میں 45 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا،کراچی بلوز کے ثاقب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ کراچی میں لاڑکانہ کے محسن رضا فاٹا کے خلاف 43 رنز پر ناٹ آؤٹ ہوئے اور صرف 50 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

(جاری ہے)

کراچی میں ملتان کے امام الحق کی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا ، راولپنڈی کے خلاف 70 رنز سکور کیے۔عمران رفیق 65 اور عرفات منہاس 52 رنز بناکر نائوٹ آؤٹ ہوئے جبکہ مبصر خان نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔ملتان میں فیصل آباد کے عبدالصمد نے کراچی وائٹس کے خلاف شاندار191 رنز کی اننگز کھیلی ، علی شان نے 61 رنز، معاذ خرم نے 75رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں ۔بہاولپور میں لاہور بلوز کے عمر صدیق نے آزاد جموں کشمیر کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنائی۔آزاد جموں کشمیر کی پہلی اننگز میں لاہور بلوز کے عامرجمال نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات