یوم دفاع پاکستان رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) یوم دفاع پاکستان رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، فائنل میں ریڈ لائنز کی ٹیم نے بلیو ٹائیگرز کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ،صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں گورنمنٹ شہید ثاقب غنی ہائیر سیکنڈری سکول نمبر دو پشاور کینٹ میں رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے جس میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا ، مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ شہید ثاقب غنی ہائیر سیکنڈری سکول ارباب شہاب ، سید اصغر علی شاہ نے ٹرافی اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ان کے ہمراہ چیئر مین صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن تاج محمد نے چیف ریفری جبکہ عزیر محمد ، عتیق الرحمان اور اکرام اللهنے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے ۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ محمد سعید خان وائس پرنسپل ، سعید الرحمان ڈی پی ای ،نیاز محمد ، محمد ریاض اور سید گوہر علی شاہ بھی موجو د تھے ۔ پہلے سیمی فائنل میں ریڈ لائنز کی ٹیم نے شائنگ سٹارز کو دو صفر سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بلیو ٹائیگرز کی ٹیم نے لٹل سٹارز کو تین صفر سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی ، فائنل میں ریڈ لائنز کی ٹیم نے بلیو ٹائیگرز کو تین صفر سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔