آٹوموٹیوانڈسٹری ڈیویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 26-2021 ناکام ہوگئی

آڈیٹر جنرل کی ناکامی کی وجوہات جاننے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی ہدایت

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)آٹوموٹیو انڈسٹری ڈیویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی دو ہزاراکیس تا چھبیس ناکام ہو گئی,پانچ سال میں گاڑیوں اور پرزہ جات کی دس فیصد لازمی برآمد کا ہدف پورا نہ ہوسکا،آڈیٹر جنرل نے ناکامی کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ کیمطابق کار مینوفیکچررز اور وزارت صنعت وپیداوار برآمدات بڑھانے اور صارفین کا تحفظ کرنیمیں ناکام رہے،قیمت وصول کرنے کیباوجود گاڑیاں بروقت فراہم نہ کی گئیں جبکہ اون منی کی وصولی اورلیٹ ڈیلیوری سنگین مسئلہ قراردیا گیا،رپورٹ کے مطابق کارسازکمپنیاں 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پالیسی پر بھی عمل نہ کر سکیں اور نہ ہی گاڑیوں کی بکنگ، ڈیلیوری اور رقوم کی واپسی کا ریکارڈ پیش کیا۔

دستاویز کیمطابق انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ ایکسپورٹ کا ڈیٹا اکھٹا نہ کرسکا اور غیرقانونی چینلز کے ذریعے پرزہ جات کی درآمد کی بھی نشاندہی کی گئی۔آڈیٹرجنرل نے پالیسی پر عملدرآمد میں ناکامی کو انتظامیہ کی سنگین کوتاہی قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مؤثر اقدامات پر زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :