سندھ ہائیکورٹ کاایس بی سی اے اورکے ڈی اے کو ایک ہفتے میں جرمانہ کی رقم ادائیگی کا حکم

بے ویو پرائیویٹ اسکول کسی منظوری کے بغیر رفاحی پلاٹ پر قائم کیا گیا،ایس بی سی اے کا سندھ ہائی کورٹ میں اعتراف

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سندھ ہائی کورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ بے ویو پرائیویٹ اسکول کاٹھیاواڑ سوسائٹی، آدم جی نگر، کراچی کے رفاحی پلاٹ پر اتھارٹی کی جانب سے کسی اجازت یا منظوری کے بغیر قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبدالحمید بھرگڑی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کی اپنے وکیل خرم لاکھانی ایڈووکیٹ کے توسط سے رفاحی پلاٹ پر اسکول کی تعمیر کے خلاف آئینی پٹیشن (CP-D:1082/2025)کی گزشتہ سماعت کے بعد آرڈر جاری کردیا۔

سماعت میں، کے ڈی اے اور ایس بی سی اے نے اپنے اپنے جوابات داخل کئے تھے۔ کے ڈی اے نے اپنے جواب میں کہا کہ اس کا مذکورہ پلاٹ یا معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔تاہم، ایس بی سی اے نے اپنے جواب میں کہا کہ زیر بحث پلاٹ ایک رفاحی پلاٹ ہے جہاں مذکورہ اسکول بغیر اجازت یا منظوری کے قائم کیا گیا تھا۔معزز عدالت نے گذشتہ سماعت پر ایس بی سی اے اور کے ڈی اے پر جواب داخل نہ کرنے پر عائد کردہ جرمانے کی ادائیگی ایک ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :