Live Updates

چین اور یو این ڈی پی کی شراکت سے بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری

جمعہ 12 ستمبر 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ساؤتھ-ساؤتھ کوآپریشن کے عالمی دن کے موقع پر چین اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی شراکت سے بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے۔ "گلوبل ڈیولپمنٹ اینڈ ساؤتھ-ساؤتھ کوآپریشن فنڈ (GDF)" کے تحت اب تک 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد کو مدد فراہم کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے ذریعے متاثرہ افراد کے روزگار کو بحال کیا جا رہا ہے، خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے اور مقامی کمیونٹیز کو قدرتی آفات کے خلاف مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق، یہ شراکت داری ساؤتھ-ساؤتھ کوآپریشن کی ایک کامیاب مثال ہے جو پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ سائوتھ سائوتھ تعاون ترقی پذیر ممالک کے درمیان مشترکہ مسائل کے حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بن چکا ہے، جہاں وسائل، تجربات اور کامیاب ماڈلز کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات