ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے رہائشی امتیاز احمد کی کالے قانون کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دےدی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 12:08

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ایک کشمیری شخص کی کالے قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ “ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ ضلع اسلام آباد کے رہائشی امتیاز احمد گنائی کی گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے ۔ ان کی گرفتاری غلط شناخت کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے لہذا انہیں فوری رہاکیا جائے۔جسٹا موکشا کاظمی Moksha Kazmi پر مشتمل ہائیکورٹ کےا یک رکنی بنچ نے کہا کہ گنائی کے خلاف ایک بے بنیاد مواد تیار کیا گیا ، یہ مواد در اصل اسی نام کے ایک دوسرے شخص سے متعلق تھا اور گنائی کو پھنسایاگیا۔