
مریم اورنگزیب کی علی پور آمد، سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو آپریشن کا مشاہدہ
حکومت پنجاب کی ترجیح متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی، فوری ریلیف اور بنیادی ضروریات کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے،گفتگو
ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:36

(جاری ہے)
پنجند کے مقام پر مریم اورنگزیب کو سیلابی صورتحال، متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور انخلا آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، سینئر وزیر خود امدادی سامان، ٹینٹ، خوراک اور پینے کے صاف پانی کے ساتھ سیت پور روانہ ہوئیں تاکہ متاثرہ خاندانوں تک فوری ریلیف پہنچایا جا سکے۔
مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ترجیح متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا، فوری ریلیف کی فراہمی اور بنیادی ضروریات جیسے شیلٹر، ادویات اور راشن کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے، اس مقصد کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں دن رات سرگرمِ عمل ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود علی پور میں جاری ریلیف سرگرمیوں کی براہِ راست مانیٹرنگ کر رہی ہیں اور حکومت کی پوری مشینری متاثرین کی مدد میں متحرک ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہ رہے اور ہر ممکن سہولت فوری طور پر مہیا کی جائے۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے مسلمانوں کےلئے100 ٹن امدادی سامان روانہ، یہ امداداہل پاکستان کا فلسطینیوں کےلئے پیغام محبت ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
جمہوریت کے استحکام کے لیے اداروں کی مضبوطی، قانون کی بالادستی، شفاف احتساب اور عوامی فلاح پر مبنی پالیسیاں ناگزیر ہیں،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان
-
نادرا کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں اردو مینو اور کئی نئے جدید فیچرز متعارف
-
روسی اثاثے ضبط کرنے والی ریاستوں کے پیچھے جائیں گے، ماسکو کا یورپ کو انتباہ
-
دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس؛ 50 ممالک کے رہنماؤں کی شرکت کا امکان‘ شہبازشریف بھی روانہ
-
سابق صدرعارف علوی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ مضبوط جمہوریت ہے‘ شیری رحمان
-
طاقت کا اصل سرچشمہ عوام، جمہوریت محض حکومت سازی نہیں‘ مریم نواز
-
نواز شریف لندن روانہ،دوہفتے قیام متوقع، طبی معائنہ کرائینگے، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
-
جرمنی: سزایافتہ افغانوں کی ملک بدری پر طالبان سے بات چیت جاری
-
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.