Live Updates

پاکستان ٹیم ایشیا کپ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے‘وسیم اکرم

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:36

پاکستان ٹیم ایشیا کپ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے‘وسیم اکرم
․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء) ایشیا کپ میں گرین شرٹس آج اپنی مہم کا آغاز کر رہے ہیں سابق کرکٹر نے پاکستان ٹیم کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے گرین شرٹس کو ایشیا کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ٹیم قرار دیا ہے۔وسیم اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

قومی ٹیم ٹرائی نیشن سیریز جیت کر آ رہی ہے اور کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے۔سابق پیسر نے کہا کہ گرین شرٹس ایشیا کپ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف جیت سکتے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو صرف خود پر بھروسہ کرنا ہوگا۔سوئنگ کے سلطان نے مزید کہا کہ یہ ہماری ٹیم ہے اور بحیثیت قوم ہمیں نتیجہ فوری چاہیے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں انہیں وقت اور اعتماد دینا ہوگا۔ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ اتوار 14 دسمبر کو شیڈول ہے۔

تاہم میچ سے قبل ہندو انتہا پسند اس میچ کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔صرف ہندو انتہا پسند ہی نہیں کئی سابق بھارتی کھلاڑی بھی اپنی ٹیم کے پاکستان سے میچ کھیلنے حتیٰ کے ایشیا کپ میں شرکت کی مخالفت کرتے آئے ہیں۔اگزشتہ روز سابق بھارتی آل راو?نڈر روی چندرن ایشون نے بڑھکیں مارتے ہوئے انڈیا کو ٹورنامنٹ میں پیشگی ناقابل شکست قرار دیا۔ ان کے اس متکبرانہ انداز بیان کا باسط علی نے کرارا جواب دے دیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات