حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے بعد نیپال کی پارلیمنٹ تحلیل، آئندہ سال عام انتخابات کا اعلان

ہفتہ 13 ستمبر 2025 13:52

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)نیپال میں حکومت مخالف پرتشدد احتجاج کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی اور ملک میں آئندہ سال عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ اعلان صدر کے دفتر کی جانب سے کیا گیا۔ صدارتی مشیر برائے ابلاغ کیرن پوکھریل نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی اور انتخابات کی تاریخ 5 مارچ 2026 مقرر کر دی گئی ہے۔