اسرائیل کی قطر میں کارروائی امن معاہدہ خطرے میں ڈال سکتی ہے، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی مذمت

ہفتہ 13 ستمبر 2025 13:46

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کردی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے یورپی وزرائیخارجہ کہا کہ حملہ قطر کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیلی کارروائی امن معاہدے کوخطرے میں ڈال سکتی ہے۔یورپی وزرائے خارجہ کا موقف ہے کہ قطر کی ثالثی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔