اسرائیلی سکیورٹی حکام نے نیتن یاھو کو غزہ پر قبضے سے خبردار کردیا

پانچ گھنٹے طویل اجلاس، قیدیوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات پر تشویش

ہفتہ 13 ستمبر 2025 13:46

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء) اسرائیل کے تمام اعلی سکیورٹی حکام نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر پر قبضہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے نے بتایا کہ اگرچہ نیتن یاھوکا ان وارننگز کے باوجود اصرار تھا کہ وہ فوجی کارروائی کی منظوری دیں تاہم حکام کا کہنا تھا کہ غزہ پر قبضہ طویل وقت لے گا اور اس دوران قیدیوں کی زندگیاں شدید خطرے میں پڑ جائیں گی۔

مزید یہ کہ شہر کو مکمل طور پر خالی نہیں کرایا جا سکے گا بلکہ انتظامیہ کو وہاں حکمرانی مسلط کرنا پڑے گی۔ نیتن یاھو کی زیرصدارت سکیورٹی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جو تقریبا 5 گھنٹے جاری رہا۔ اس اجلاس میں وزرا، فوجی اور سکیورٹی کمانڈرز شریک تھے۔ اس کا ایجنڈا صرف غزہ پر قبضے کی تیاریوں پر مرکوز تھا۔ تاہم اجلاس کے نتائج یا کسی حتمی فیصلے کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔