ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی کا ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ کا دورہ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 13:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں سے علاج معالجہ کی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کے حوالے سے تفصیلی استفسار بھی کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے وارڈ میں صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا اور ان پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو نہ صرف معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں بلکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام مفت ادویات بھی بلا تاخیر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس اہم شعبے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔\378