موسم گرما کے دوران بیرونی سیاحوں کی تعداد 32 ملین، ان کے اخراجات کا حجم 53.2ارب ریال رہا،سعودی وزارت سیاحت

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ موسم گرما کے دوران شعبے کی کارکردگی ریکارڈ رہی،بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد سالانہ بنیاد پر 26 فیصد بڑھ کر 32 ملین تک پہنچ گئی جبکہ ان کی جانب سے 53.2ارب ریال کے اخراجات کیے گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

خبررساں ادارے ایس پی اے نے وزارت سیاحت کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال موسم گرما کے دوران 3 کروڑ 20 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی آمد ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہیں۔بیرونی سیاحوں کی جانب سے کیے جانے والے اخراجات کا حجم 53.2 ارب ریال رہا جو سالانہ بنیاد پر 15 فیصد زیادہ ہے۔