تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ، محلے داروں کو زخمی کرنے والا مرکزی اشتہاری گرفتار

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) تھانہ بنی پولیس نے معمولی تنازعے پر محلے داروں کو زخمی کرنے والے مرکزی اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خنجر اور لوہے کے راڈ سے محلے داروں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کیا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا۔ بنی پولیس نے جدید طریقہ تفتیش سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔