ایس پی راول کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد،شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات جاری

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) ایس پی راول سعد ارشد کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے جنہیں سننے کے بعد ایس پی نے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی سعد ارشد نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے دی گئی مارک شدہ درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق کارروائی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کی جان و مال کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔