چارسدہ تھانہ تنگی پولیس کی کارروائی، قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب دو مجرمان اشتہاری گرفتار

ہفتہ 13 ستمبر 2025 17:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) چارسدہ تھانہ تنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب دو مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ تنگی بسم اللہ جان نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری شاہد سمیت ایک اور سنگین مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو ملزمان سے 2940 گرام چرس اور ایک کلاشنکوف بمعہ کارتوس برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :