Live Updates

آر پی او ملتان کا شجاع آباد و جلالپور پیر والا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 17:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریسکیو و انخلا آپریشنز کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق آر پی او نے متاثرین کو بروقت کھانے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات چیک کیے اور متعلقہ ٹیموں کو مزید مؤثر اقدامات کی ہدایت دی۔

آر پی او کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ سیلاب متاثرہ شہری ہمارے اپنے لوگ ہیں، ان کی بحالی اور امداد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بلا تعطل 24 گھنٹے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں اور متاثرہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :