کراچی ، سیکیورٹی گارڈ نے 5 سالہ بچے کو گولی ماردی

پولیس نے سیکیورٹی گارڈ شہروز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،مقدمہ درج

ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء) منگھو پیر میں سیکیورٹی گارڈ نے 5 سالہ بچے کو گولی ماردی ، پولیس نے سیکورٹی گارڈ کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگو پیر میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچہ جاں کی بازی ہار گیا تاہم پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔منگوپیر پولیس نے بتایا کہ گرفتار سیکیورٹی گارڈ واٹر ہائیڈرنٹ کے قریب موجود تھا ، جہاں اس نے فائرنگ کی، جو گلی میں موجود پانچ سالہ ایان کو لگی اور ایان موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے سیکیورٹی گارڈ شہروز کو گرفتار کر کے اسلحہ برامد کر لیا اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔