جیکب آباد پولیس کا پولیس اہلکار اور سوتیلی ماں کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرنے کا دعوی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:00

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء)جیکب آباد پولیس کا پولیس اہلکار اور سوتیلی ماں کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرنے کا دعوی،سابق نگران وزیر اعظم کے اناج کے ذخیرے کو آگ لگانے والے ملزمان کو سراغ نہ لگایا جاسکا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکار اور سوتیلی ماں کے قتل میں ملوث تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پسٹلز بھی برآمد کیے گئے، پولیس کے جاری اعلامیے مطابق تھانہ گڑھی حسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل غلام قادر مہر کو شہید کرنے والے مرکزی ملزم محمد صلاح بنگلانی کو گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس پسٹل برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، علاوہ ازیں تھانہ دلمراد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیسوں کے تنازعے پر اپنی سوتیلی ماں کو قتل کرنے کے کیس میں ملوث دو ملزمان محراب کٹوہر اور شمن کٹوہر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے دوسری جانب پولیس سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کے اناج کے ذخیرے کو آگ لگانے والے ملزمان کا تاحال سراغ لگانے میںناکام ہے واقع کے مقدمے کا اندراج کرانے کے باوجود کئی ماہ بیت گئے ہیںکیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اناج کے ذخیرے کو لگائی جانیوالی آگ کی وجہ سے 50لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔