گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے روحانی محفلِ میلاد۔ عقیدت و محبت کا بھرپور اظہار

ہفتہ 13 ستمبر 2025 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی خصوصی ہدایت پر جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی تقریبات کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں سترہویں روز بھی خواتین کے لیے روحانی محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس روحانی اجتماع میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں انہوں نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و احترام کے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔ محفل میں معروف نعت خواں طوبیٰ شعیب اور فاطمہ شاہد نے محبت و عقیدت سے نعتیہ کلام پیش کیے، جنہوں نے شرکاء کے دلوں کو روحانی سرور اور قلبی سکون عطا کیا۔محفل کے اختتام پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :