ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ نے زیارت بازار کا تفصیلی دورہ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:35

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ نے زیارت بازار کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر دکانوں،قصائیو ں اور نانبائیوں کے دکانوں کا دورہ کیا، روزمرہ کے اشیا کے نرخوں کو چیک کیا،تحصیلدار نوراحمد کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے کہا کہ تاجران سرکاری نرخوں کی پابندی کریں اور معیاری اشیا عوام کو دیں انہوں نے کہاکہ زیارت شہر میں 17 اگست سے لگائی گئی کرفیو کو آج ختم کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے دونوں قوموں کے ساتھ مزاکرات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ جھگڑا کرنے والے دونوں فریقین کی دکانیں تا حکم ثانی بند رہیں گے اور دونوں فریقین کے کسی بھی فرد کا داخلہ تا حکم ثانی بازار میں بند ہوگا اور کسی بھی فریق نے اس کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاتجارتی مراکز اور کاروبار کھل گئیہیں حالیہ قبائلی تنازعہ کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ زیارت نے غیر معینہ مدت کیلئے زیارت شہر کو بند کردیا تھا،انہوں نے کہا دونوں فریقین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عمل درآمد کریں، وادی زیارت بلوچستان کا سیاحت افزا مقام ہے، ان کی بہتری کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے، زیارت شہر کی بحالی کے ساتھ تمام سیاح زیارت کا دورہ کرسکتیہیں، سیاحوں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گا۔ زیارت اہل بلوچستان کا مشترکہ گھر ہے ان کے امن وامان برقرار رکھنا اہلیان بلوچستان کا فرض ہے۔