
گوادر، شادی کور سے چوڑ ڈگار پمپنگ اسٹیشن تک پانی کے مین ٹرانسمیشن لائن کی فعالی کا کام اخری مراحل میں پہنچ گیا
ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:10
(جاری ہے)
اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد اور پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میر جان بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈائریکٹر جنرل کو بتایا گیا کہ شادی کور سے چوڑ ڈگار تک 83 کلومیٹر مین ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کا کام تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے۔ پانی سپلائی تجرباتی طور پر شروع کردی گئی ہے تاہم چوڑ ڈگار سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر لائن میں ایک نقص ظاہر ہونے پر سپلائی عارضی طور پر معطل کیا گیاہے توقع ہے کہ کل تک سپلائی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے سوڈ ڈیم کا بھی معائنہ کیا، جہاں تقریبا ایک ماہ کا پانی ذخیرہ موجود ہے۔ یہ پانی ایریگیشن پمپنگ سسٹم کے ذریعے جی ڈی اے پمپنگ اسٹیشن منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں سے بڑی ہارس پاور مشینری کے ذریعے پانی 7 کلومیٹر کے فاصلے پر چوڑ ڈگار اور پھر 61 کلومیٹر کے فاصلے پر گوادر واٹر اسٹیشن تک پہنچایا جاتا ہے۔ یہ عمل انتہائی مشکل اور پیچیدہ ضرور ہے، مگر جی ڈی اے کا عملہ دن رات محنت سے اسے کامیابی کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔ اس وقت شہر میں روزانہ 30 سے 32 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔مزید بتایا گیا کہ چوڑ ڈگار سے گوادر سٹی تک مرکزی لائن کے راستے میں آنے والے تین یونین کونسلز کے درجنوں دیہات کو بھی لاکھوں گیلن پانی روزانہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ شادی کور سے چوڑ ڈگار لائن فعال ہونے کے بعد راستے میں آنے والے دیگر دیہات بھی اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ ڈائریکٹر جنرل نے چوڑ ڈگار پمپنگ اسٹیشن پر بجلی اور پانی کے نظام کا معائنہ کیا اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے جی ڈی اے سینٹرل پارک اور پدی زر پارک کا بھی دورہ کیا، جہاں حالیہ دنوں نصب کی گئی لائٹس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پارکوں میں مزید بہتری کے لیے احکامات جاری کیے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ماحولیات رسول بخش بلوچ نے انہیں حالیہ اقدامات سے متعلق آگاہ کیامزید قومی خبریں
-
چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ایجنڈا تیار
-
ًسیلاب متاثرین کو ملنے والی سہولیات پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا:عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم شہباز شریف کی نیپال کی عبوری وزیراعظم سشیلہ کارکی کو مبارکباد
-
9 مئی کیس میں 10 سال کی سزا ، سابق ایم پی اے رائے فردوس کو جیل بھیج دیا گیا
-
مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہیگا،رانا مشہود احمد خاں
-
گورنرخیبرپختونخواکاسیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین
-
نوجوانوں کو درپیش فکری، سماجی اور معاشی چیلنجز کا حل صرف اور صرف سیرت النبی ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے، احسن اقبال
-
ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس تاحال سست روی کاشکار ہے اور صارفین کو ڈیٹا اپلوڈ کرنے اورڈائونلوڈنگ میں دشواری کاسامنا
-
ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 17افراد کو گرفتار کرلیا
-
جنوبی وزیرستان کے بارہ شہدا نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی،قوم سلام پیش کرتی ہے‘مریم نواز
-
پی آئی اے میں 21 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی کی نشاندہی
-
مصطفی عامرقتل کیس ، ارمغان کے والد کامران قریشی کی درخواستِ ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.