میکسیکو،ہائی وے پر ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر، 15 افراد ہلاک

اتوار 14 ستمبر 2025 11:20

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ٹریفک حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ہائی وے پر ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

میکسیکن ریاست یوکاٹن کے گورنر یوکین ڈیاز مینا نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔