جنگ ختم کرانے کی ہر علاقائی یا بین الاقوامی کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں، سوڈان

کوئی ایسی مداخلت قبول نہیں جو سوڈانی ریاست اور اس کے قانونی اداروں کی خودمختاری کا احترام نہ کرے، وزارت خارجہ

اتوار 14 ستمبر 2025 12:40

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)سوڈان کی وزارت خارجہ نے سوڈان میں مستقل جنگ بندی کے عزم پر سعودی، اماراتی، امریکی اور مصری چار فریقی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ہر اس علاقائی یا بین الاقوامی کوشش کا خیرمقدم کیا جو جنگ کو ختم کرنے میں مدد دے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کسی بھی ایسی بین الاقوامی یا علاقائی مداخلت کو قبول نہیں کرتے جو سوڈانی ریاست اور اس کے قانونی اداروں کی خودمختاری کا احترام نہ کرے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سوڈانی حکومت کا کسی بھی فریق کے ساتھ سوڈانی معاملات میں شامل ہونا اس کی خودمختاری اور اس کے قومی اداروں کی قانونی حیثیت کے احترام پر منحصر ہے۔