دوحہ پرحملہ، اسرائیل سے اتحاد پر فرق نہیں پڑے گا ، امریکہ

امریکہ کو اسرائیل کے قطر حملے سے خوشی نہیں ملی ،وزیرخارجہ کی گفتگو

اتوار 14 ستمبر 2025 12:40

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)اسرائیل کے حملوں کی جب خلیجی ممالک اور یورپ سمیت ہر جگہ مذمت کی جارہی ہے اور اسرائیلی ریاست کی یورو ویژن جیسے موسیقی میلے میں شرکت کی مخالفت بڑھ گئی ہے امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ اتحاد میں کوئی کمزوری نہ آنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطی کے دورے پر روانگی سے پہلے دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا امریکہ کو اسرائیل کے قطر حملے سے خوشی نہیں ملی مگر اس کے باوجود اسرائیل کے ساتھ اتحاد پر کوئی فرق نہیں آئیگا۔رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ' ظاہر ہے ہم اس پر خوش نہیں اور صدر ٹرمپ خوش نہیں ہوئے۔ '