امریکی سینٹ کام کا قطر کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے پر زور، اسرائیلی حملے پر تنقید

اتوار 14 ستمبر 2025 12:40

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دوحہ میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل چارلس بریڈفورڈ کوپر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قطر اور امریکہ کے درمیان قریبی اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور انہیں مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادل خیال ہوا۔ گفت و شنید میں فوجی اور دفاعی تعاون کے مختلف پہلوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔