بھارت،مودی کے دورے کے خلاف منی پور یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج

اتوار 14 ستمبر 2025 13:30

امپھا ل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں یونیورسٹی کے طلبا ء نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ''مودی واپس جائو''کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طلبا ء نے یونیورسٹی کیمپس میں '' نریندر مودی گو بیک ''کے نعرے لگا کر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیاجو بھارتی حکومت کی طرف سے ریاست میں جاری بحران سے نمٹنے پر غم و غصے کی عکاسی کرتا ہے۔

مظاہرین نے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی کو اجاگر کیا جو قیادت کے خلاف سخت کارروائی اور جوابدہی کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔منی پور میں'' نریندر مودی گو بیک'' کے نعرے لگائے گئے جو برسوں سے پائے جانے والے غم وغصے کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ علاقے کے لوگوں کو درپیش مشکلات کونظر انداز کیا گیا ہے۔