راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے جوڈیشل کانفرنس 2025 کے اختتامی روز اسٹیج سیکریٹری کے فرائض نہایت عمدگی سے انجام دیئے

اتوار 14 ستمبر 2025 14:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)سابق صدر بار کونسل آزاد جموں وکشمیر معروف قانون دان راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے جوڈیشل کانفرنس 2025 کے اختتامی روز اسٹیج سیکریٹری کے فرائض نہایت عمدگی سے انجام دیئے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کانفرنس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر راجہ سعید اکرم خان سمیت سپریم کورٹ پاکستان کے ججز سمیت اعلیٰ عدالتی شخصیات نے شرکت کی،سابق صدر سپریم کورٹ بار آزاد جموں و کشمیر،معروف قانون دان راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کی شاندار میزبانی اور پروفیشنل اسٹیج کنڈکٹنگ پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے انہیں تعریفی شیلڈ پیش کی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔

اس موقع پر چیف جسٹس صاحبان نے کہا کہ راجہ سجاد احمد خان نے کانفرنس کے دوران جو اعتماد اور خوش اسلوبی کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے اور نوجوان وکلاء کے لیے ایک مثال ہے۔